ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے

متن مرتبط با «نہاد» در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے نوشته شده است

نام نہاد بنیاد اسلام بل 

  • نام نہاد بنیاد اسلام بل نذر حافی[email protected]ملکی صورتحال دیکھ لیجئے۔ لوگوں کے پاس آٹے کی قوّتِ خرید بھی نہیں رہی۔ قحط کی سی صورتحال میں فاقہ زدہ لوگ خودکُشی پر مجبور ہیں۔ سیاسی حضرات سے تو خدا کی پناہ، البتہ لوگوں کی چیخوں سے توجہ ہٹانے کیلئے جماعت اسلامی نے کیا ہی خوب پتہ کھیلا۔ جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایوان میں فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2020ء پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی توہین پر اس وقت تین سال قید کی سزا ہے، جبکہ کسی شہری کی توہین کی سزا پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اس بل کی بدولت صحابہ کرامؓ کی توہین کی سزا میں اضافہ ہوسکے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے بل کی مخالفت نہیں کی، جس کے بعد انہوں نے ایوان میں بل پیش کیا اور ایوان نے بل کی شق وار منظوری دے دی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بل کے پیچھے میں سال 2019ء سے لگا ہوا تھا، یہ بل قائمہ کمیٹی سے بھی منظور ہوا اور قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا۔ہمیں جماعت اسلامی یا مولانا عبدالاکبر چترالی پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ مولانا مودودی ؒ صاحب اور قاضی حسین احمد مرحوم اس وقت جنت الفردوس میں جماعت اسلامی کے بارے میں یقیناً منفی خیالات رکھتے ہونگے۔ ہمارا یہ کہنا ہے کہ آپ مولانا مودودی صاحب کا لٹریچر پڑھنے اور قاضی حسین احمد صاحب کی تقاریر سننے کے بجائے صرف یہ بِل پیش کرنے کی ٹائمنگ دیکھ لیجئے۔ ایک طرف لوگ بے روزگاری، افلاس، غربت اور مہنگائی کے مارے بلبلا رہے ہیں، خودکُشیاں کر رہے ہیں اور دوسری طرف جماعت اسلامی نے عین اسی وقت سب کو ایک خالصتاً مذہبی ایشو میں الجھا دیا ہے۔ اس صورتحال کو سمجھنے کیلئے ہمیں ماضی میں جانا ہوگا۔ ماضی میں پھ, ...ادامه مطلب

  • جدیدترین مطالب منتشر شده

    گزیده مطالب

    تبلیغات

    برچسب ها