راجپوتانہ ہسپتال، دسویں روز بھی احتجاج جاری، انسانیت کے نام پر مدد کی اپیل | بلاگ

راجپوتانہ ہسپتال، دسویں روز بھی احتجاج جاری، انسانیت کے نام پر مدد کی اپیل

تعرفه تبلیغات در سایت

آخرین مطالب

امکانات وب

راجپوتانہ  ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف دسویں روز بھی احتجاج، حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، مرحومہ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے مسئولین، صحافیوں اور سیاسی و فلاحی و سماجی تنظیموں اور کارکنان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راجپوتانہ ہسپتال حیدر آباد میں ڈاکٹر لغاری کی غفلت کی وجہ سے دس روز پہلے  ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اندرون سندھ میں مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں لیکن تاحال حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ آج بھی رمضان المبارک میں روزے  اور سخت گرمی کے باوجود لوگوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر لوگوں نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور لوگ مسلسل ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

مرحومہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف دیا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے انسانیت کے نام پر تمام پاکستانیوں سے، انسانی حقوق ، سماجی و سیاسی اور صحافی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک گیر سطح پر انہیں انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کریں۔


موضوعات مرتبط: Top News
ٹیگز: راجپوتانہ ہسپتال , دسویں روز بھی احتجاج جاری , انسانیت کے نام پر مدد کی اپیل...
نویسنده : بازدید : 3 تاريخ : پنجشنبه 11 خرداد 1396 ساعت: 7:37