راجپوتانہ ہسپتال، دسویں روز بھی احتجاج جاری، انسانی حقوق ، سماجی و سیاسی اور صحافی تنظیموں سے مدد کی

ساخت وبلاگ

راجپوتانہ(پ ر) راجپوتانہ  ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف دسویں روز بھی احتجاج، حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، مرحومہ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے مسئولین، صحافیوں اور سیاسی و فلاحی و سماجی تنظیموں اور کارکنان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راجپوتانہ ہسپتال حیدر آباد میں ڈاکٹر لغاری کی غفلت کی وجہ سے دس روز پہلے  ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اندرون سندھ میں مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں لیکن تاحال حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ آج بھی رمضان المبارک میں روزے  اور سخت گرمی کے باوجود لوگوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر لوگوں نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور لوگ مسلسل ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

مرحومہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف دیا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے انسانیت کے نام پر تمام پاکستانیوں سے، انسانی حقوق ، سماجی و سیاسی اور صحافی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک گیر سطح پر انہیں انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کریں۔


موضوعات مرتبط: Top News
ٹیگز: راجپوتانہ ہسپتال , دسویں روز بھی احتجاج جاری , انسانی حقوق , سماجی و سیاسی اور صحافی تنظیموں سے مدد کی اپیل ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 285 تاريخ : پنجشنبه 11 خرداد 1396 ساعت: 7:37