راجپوتانہ ہسپتال۔۔۔ہم سب پاکستانی سراپا احتجاج ہیں

ساخت وبلاگ

ساجد عبداللہ

اللہ نے اس کائنات کو انسانوں کے لئے خلق کیا ہے، انسان اشرف المخلوقات ہے ، انسان کا جتنا شعور بلند ہوتا ہے وہ اسی قدر دوسرے  انسانوں کی خدمت میں ہی اپنی عظمت کو محسوس کرتا ہے۔لیکن اگر انسان کم عقل ، کینہ پرور اور پسفکر ہوتو وہ انسانوں کی خدمت کرنے کے بجائے ، ان پر ظلم کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

پورےپاکستان میں محکمہ صحت ، عوام کے ساتھ کیا کررہاہے یہ  پاکستان کے میڈیکل اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جب مسیحا ہی لوگوں کو جعلی سٹنٹ ڈالتے ہوں اور ان کے گردے نکال کر بیچتے ہوں اور مریض ان کے سامنے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیں لیکن وہ ان کی خبر نہ لیں تو پھر ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں کیا تعلیم دی جارہی ہے۔ ایسی تعلیم جو انسان کو پیسہ کمانے والی مشین بنادے اور اس  کے  انسانی جذبات و احساسات کو کچل دے۔

ایسے لوگ جو انسانی ہمدردی اور انسانی خدمت کے جذبے سے عاری ہوں ، انہیں کسی بھی طور پر ان اداروں میں ملازمتیں نہیں دینی چاہیے جن کا تعلق عوام کی خدمت سے ہوتا ہے۔ ایسے افراد جلاد  وغیرہ تو بن سکتے ہیں لیکن پولیس آفیسر یا ڈاکٹر نہیں۔

راجپوتانہ ہسپتال حیدرآباد میں ایک مریضہ کے ساتھ جو کچھ ہوا ، یہ مت سمجھئے کہ یہ  ایک مریضہ کے ساتھ ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ ایک مریضہ کے لواحقین اور ورثا نے شور ڈالا ہے ، باقی ہر روز وہاں کیا ہورہا ہے ، اس کی کسی کو کیا خبر۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھی ایک مریض کو بغیر سکریننگ کے خون لگا دیا گیا جس سے وہ فوت ہوگیا۔ جب تک عوام احتجاج نہیں کرتے اور حکومت عملا ایکشن نہیں لیتی اس وقت تک یہ سلسلہ رک نہیں سکتا۔

گزشتہ دنوں مرحومہ کے لواحقین نے ایس پی چوک انڈس ہائی وے  پر  دھرنا دیا ، دھرنا دینے سے معاملہ میڈیا میں آیا جس کے بعد حکام نے لفظی طور پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی لیکن عملا کو ئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

دیکھیں ہماری اس دنیا میں اگر کہیں کوئی شکاری   ہرنوں کو مار دے،  کوئی مچھیرا مچھلیوں کو ہلاک کر دے، کوئی شیر بھینسوں پر شب خون ماردے تو کبھی بھی ہرنیں، مچھلیاں یا بھینسیں  اکٹھی ہوکر احتجاج نہیں کرتیں۔ یہ انسان ہیں جنہیں ظلم کے خلاف اکٹھے ہوکر احتجاج کرنے کا شعور دیا گیا ہے۔

ظلم کے خلاف احتجاج کرنا ہمارے انسان ہونے کی دلیل ہے، بحیثیت پاکستانی ہم پورے ملک کے پاکستانی  اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے اپنی عوام دوستی اور انسان دوستی کا ثبوت دے۔

 


موضوعات مرتبط: Top News
ٹیگز: راجپوتانہ ہسپتال۔۔۔ہم سب پاکستانی سراپا احتجاج ہیں ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 242 تاريخ : پنجشنبه 11 خرداد 1396 ساعت: 7:37