آزادی اور جمہوریت میں فرق

ساخت وبلاگ

 

دائرہ ۔۔۔ سلسلہ ۵

نذر حافی

ان پڑھ آدمی کچھ بھی کہہ سکتا ہے، ان پڑھ فقط وہ نہیں ہوتا جو سکول نہیں گیا، بلکہ وہ ابھی ان پڑھ ہوتا ہے جس نے کسی موضوع کے پر تحقیق  نہیں  کی ہوتی۔ آزادی اور جمہوریت کے بارے میں بھی  ان پڑھوں کے پاس کہنے کو بہت ساری باتیں ہیں لیکن پڑھی لکھی دنیا میں قانون کے دائرے میں حقوق و فرائض کے انضباط کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام آزادی ہے۔ ممکن ہے کوئی ان پڑھ آدمی یہ سمجھتا ہو کہ ہر طرح کے قانون کے بغیر زندگی گزارنے کانام آزادی ہے، یاد رکھئے جو قانون کے بغیر ہو اسے آزادی نہیں بلکہ آوارگی کہتے ہیں، اس کا تصور جنگل میں تو کیا جاسکتا ہے لیکن مہذب انسانی دنیا میں نہیں۔

آزادی سے فائدہ اٹھانے کے ہنر کو جمہوریت کہتے ہیں، اگر انسان کے پاس آزادی ہو لیکن وہ اس آزادی سے فائدہ اٹھانے اور استفادہ کرنے کا ہنر نہ جانتا ہو تو وہ آزادی کے باوجود غلاموں جیسی زندگی گزارتا ہے۔ پھر فقط اس کے آقا بدلتے ہیں، طوق تبدیل ہوتے ہیں اور زندان جابجا ہوتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے۔

جیساکہ تقسیم برصغیر کے بعد ہم نے ملک بدلا، آقا بدلے، پارٹیاں بدلیں لیکن عملا ہم آج بھی وڈیروں، جاگیرداروں، نوابوں، بیوروکریسی، اور دیگر ممالک کے غلام ہی ہیں۔

جمہوریت کی مجموعی طور پر دو ہی تعریفیں ہیں ایک ابراہیم لنکن کی طرف سے آئی اور دوسری  مولانا مودودی اور آیت اللہ خمینی  کے ہاں ملتی ہے، ابراہیم لنکن کے مکتب میں عوام کی حکومت ، عوام کے ذریعے عوام پر یہ جمہوریت ہے جبکہ دوسرے مکتب میں اقتدار اعلی عوام کے بجائے اللہ کے پاس ہے ، یعنی حکومت  عوام کے بجائے اللہ کی ہے، پھر عوام میں سے ہر طرح کے عوام کو اللہ کے بندوں پر حکومت کرنے کا حق نہیں،  بلکہ عوام پر حکومت کرنے کا اختیار اللہ کے نیک اور صالح بندوں کو ہے یعنی بدمعاشی، کرپشن اور غنڈہ گردی حکومت سے نااہل ہونے کے اسباب سے ہے ۔

پس دوسرے مکتب فکر یعنی اسلام کے مطابق جمہوریت سے مراد اللہ کی حکومت ، اللہ کے صالح ترین افراد کے ذریعے اس کے بندوں پر ہے۔

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے خواص، علما، دانشور اور سیاستدان  آج تک خود بھی یہ نہیں سمجھ سکے کہ ہم نے مغربی اور الحادی جمہوریت کو اپنانا ہے یا اسلامی جمہوریت کو۔ اگر خواص کو یہ بات سمجھ آجائے تو  عوام کے لئے شعوری سفر آسان ہو جائے گا۔ 


موضوعات مرتبط: نذر حافی ، شعور
ٹیگز: آزادی اور جمہوریت میں فرق ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 261 تاريخ : شنبه 13 خرداد 1396 ساعت: 11:57