تازہ ترین: طالبان کا امریکی صدر کے نام خط

ساخت وبلاگ

 

افغانستان میں مزید فوج بھجوانے کی بجائے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے مکمل انخلاء پر غور کریں ٗ امریکی اور اتحادی افواج کی16سالہ موجودگی کے باوجودافغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا، افغانستان انتظامی امور میں سب سے کرپٹ اور معاشی لحاظ سے غریب ترین ملک میں تصور کیا جاتا ہے.

 افغان عوام تمہارے دست نشین جھوٹے، کرپٹ حکمرانوں کے دعوئوں اور نعروں پر اعتماد نہیں کرینگے ٗ کرائے کی قاتلوں ٗ بدنام سکیورٹی کمپنیوں اور بے ضمیر غلاموں سے جنگ کبھی نہیں جیتی جا سکتی ۔

 تمہاری فوج نے ہمارے ملک میں مکمل 16 برس گزارے اور افغانستان کو مسخر کرنے کیلئے تمام قوت کو بروئے کار لایا ٗاس کے باوجود افغانستان میں تمہاری 16 سالہ موجودگی کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج افغانستان سیکورٹی کے لحاظ سے سب سے نا امن ٗانتظامی امور میں سب سے کرپٹ اور معاشی لحاظ سے غریب ترین ملک تصور کیا جاتا ہے۔

تمہاری جانب سے 16 برسوں کے دوران کس حکومت کی اقتدار کیلئے اربوں ڈالر ضائع ہوئے، ہزاروں فوجی ہلاک و زخمی یا ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ٗوہ حکومت اس قابل نہیں ہے کہ جس کا صدر اپنے نائب کیساتھ ملکررہاہو۔

 اب تم مشاہدہ کررہے ہو کہ صدارتی محل کے نائب جنگی مجرم جنرل دوستم ملک سے بیرون اشرف غنی کے خلاف اتحاد قائم کررہا ہے، ملک ہی میں ان کے خلاف گورنر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ارکان پارلیمنٹ ان کے اقتدار سے سبکدوشی کا مطالبہ کررہی ہے۔ بہتر یہ ہوگا کہ تم  ایک ذمہ دار امریکی صدر کے طور پر ان حقائق کا ادرا ک کرو  اور حقائق پر مبنی فیصلہ کرو۔

(نوائے وقت رپورٹ+این این آئی+اے ایف پی)

http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/16-Aug-2017/648586


افکار و نظریات: تازہ ترین, طالبان کا امریکی صدر کے نام خط ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : تازہ,ترین,طالبان,امریکی,صدر,نام, نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 288 تاريخ : شنبه 28 مرداد 1396 ساعت: 17:38