یومِ آزادی، پاک فوج اور ہم

ساخت وبلاگ

 اداریہ

 

آرمی ہمارے قومی وقار کی علامت ہے، قومی غیرت، ملی عزت، ملکی آبرو یہ سب کچھ آرمی کے دم سے ہے، اگر آرمی پر حملہ ہوتا ہے تو وہ در اصل قومی وقار، ملی عزت اور ملکی آبرو پر حملہ ہے۔

آرمی کی حیثیت اس تسبیح کی طرح ہے جو مختلف دانوں کو ایک مقدس رشتے میں باندھ کر رکھتی ہے۔ اگر وہ تسبیح ٹوٹ جائے تو اس کے دانے بکھر جاتے ہیں۔

آرمی پوری قوم کو ایک تسبیح کی طرح متحد کر کے رکھتی ہے ،  یہ بات تو ٹھیک ہے کہ آرمی ہم سب کی محافظ ہے لیکن آخر اس آرمی کی حفاظت کرنا بھی تو ایک قومی فریضہ ہے۔

آئے روز آرمی کے جوانوں پر حملے ہو رہے ہیں،  آفیسرز شہید ہو رہے ہیں، اور آرمی پبلک سکولوں کے بچے بھی دہشت گردی کے نشانے پر ہیں ۔۔۔ کیا ایسے میں بحیثیت قوم ، ہم پر کوئی زمہ داری عائد نہیں ہوتی!!!؟

سیلاب آئے تو ہم آرمی کی طرف دیکھتے ہیں!

زلزلہ آئے تو ہماری نظریں آرمی کو ڈھونڈتی ہیں!

حالات قابو سے باہر ہوں تو آرمی آکر سنبھالتی ہے!

سرحدوں پر خطرہ ہو تو آرمی کے جوانوں کے سینوں پر گولیاں لگتی ہیں!

اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہوتو آرمی ہی اس آگ میں کودتی ہے!

یہ آرمی ہمارا عظیم قومی سرمایہ ہے، ہمیں چاہیے کہ اس کی قدر کریں، ہماری تجویز ہے کہ آرمی کے جوانوں کی قیمتی جانیں ہر صورت میں بچائی جائیں، اور  اگر آرمی کے دفاع کے لئے  افرادی قوت کی ضرورت ہے تو پورے ملک سے رضاکار بھرتی کئے جائیں،  شہری دفاع،  جانباز فورس اور این سی سی کی طرز  پر عوام کو اپنی اور وطن کی حفاظت کی ٹریننگ دی جائے،  لوگوں میں دہشت گردی کے خلاف  آگاہی اور شعور کے لئے قریہ قریہ مہم چلائی جائے۔

 سکولوں اور کالجوں میں جوانوں کو یہ ٹریننگ دی جائے کہ وہ  حسبِ ضرورت آرمی سے بطریق احسن تعاون کر سکیں، اسی طرح عوام کو یہ شعور دیا جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اگر کسی  دہشت گرد کے وجود کو محسوس کریں یا کسی دہشت گردی کے مرکز کو پائیں تو فورا ً بے خوف و خطر آرمی کو مطلع کریں۔

پاکستان آرمی پر حملے دراصل ہماری قومی یکجہتی پر  حملے ہیں، یہ حملے  پوری قوم کی غیرت کا امتحان ہیں  لہذا پوری قوم کو جسدِ واحد کی طرح میدان میں آکر دشمن کو جواب دینا چاہیے۔

یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں دشمن کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ وطن کی سلامتی کے لئے  پاکستان کا ہرجوان پاک فوج کاسپاہی،جانباز،خادم اور رضاکار ہے۔ 

 


نذر حافی

[email protected]

 


افکار و نظریات: یومِ آزادی, پاک فوج اور ہم ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : یومِ,آزادی,پاک,فوج,اور, نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 298 تاريخ : شنبه 28 مرداد 1396 ساعت: 17:38