پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور کوئٹہ دھماکہ

ساخت وبلاگ

اداریہ!

اس وقت پوری قوم سوگوار ہے، یہ جملے سن سن کر لوگ تھک چکے ہیں کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں،بڑے بڑے دہشت گرد ہماری قید میں ہیں، دہشت گردوں کے نیٹ ورکس ٹوٹ چکے ہیں،

احسان اللہ احسان اور کلبھوشن یادو سمیت متعدد سرکردہ دہشت گرد زیر حراست ہیں، اس کے باوجود  ۱۱اگست کو ڈی آئی خان میں  ٹارگٹ کلنگ کر کے دوپولیس اہلکاروں کو  شہید کر دیا گیا ہے۔

 پھر ۱۲ اگست کو  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب  دھماکے کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد شہید جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

۱۳ اگست کو آرمی چیف نے کہا ہے کہ یہ حملہ جشن آزادی کو متاثر کرنے کی کوشش ہے-

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا،  را ، طالبان ، داعش  اور لشکر جھنگوی پر الزامات لگا نے سے  دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سیکورٹی اداروں کے سامنے آخر وہ کونسی رکاوٹ ہے جو انہیں دہشت گردوں پر ہاتھ نہیں ڈالنے دیتی۔

اگر ہماری پولیس اور فوج کے جوان اسی طرح شہید ہوتے رہے اور ہم بھی اسی طرح کے بیانات دینے میں مصروف رہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں،بڑے بڑے دہشت گرد ہماری قید میں ہیں، دہشت گردوں کے نیٹ ورکس ٹوٹ چکے ہیں، احسان اللہ احسان اور کلبھوشن یادو سمیت متعدد سرکردہ دہشت گرد زیر حراست ہیں،تو   کھوکھلے بیانات سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں۔

اس وقت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کے غم میں برابر کی شریک ہے ،  لہذا پاک  فوج کو چاہیے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھائے۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی اداروں کو جدید وسائل اور ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لانا چاہیے اور ملک و ملت کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

پاک فوج اور پولیس پر حملے اس بات کی دلیل ہیں کہ دہشت گرد پوری قوم کے دشمن ہیں اور ان کا ہدف کوئی ایک فرقہ یا قبیلہ  نہیں ہے لہذا ہم سب کو مل کراتحاد و وحدت کے ساتھ  دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ہم جانتے ہیں کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے لہذا پاک فوج کو چاہیے کہ اپنی بہترین  ساکھ کو قائم رکھنے کے لئے پہلی فرصت میں دہشت گردوں سے نمٹے۔

نذر حافی


افکار و نظریات: پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور کوئٹہ دھماکہ ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : پاک,فوج,پیشہ,وارانہ,صلاحیت,اور,کوئٹہ,دھماکہ, نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 262 تاريخ : شنبه 28 مرداد 1396 ساعت: 17:38