اے دانشواران ملت۔۔۔ ابھی تو میں جوان ہوں

ساخت وبلاگ
رپورٹ: علی جنید

تنقید کرنا بہت آسان ہے   لیکن اصلاح کرنا مشکل۔ صورتحال کچھ ایسی ہے کہ  ہم میں سے ہر کوئی   بیرون ملک جانا چاہتا ہے،  وجه پوچھنے پر یہی  جواب  ملتا ہے که ہم پاکستان سے تنگ ہیں . یہاں کیا ہے . چوری, کرپشن, مہنگائی, اور اس کے علاوہ  بہت  ساری  ایسی وجوہات ہیں جن کی وجه سے لوگ  یہاں رهنا پسند نہیں کرتے ۔ ویسے بھی یه انسانی فطرت ہے که جس چیز سے انسان کو محبت ہو وه اسے حاصل کرنے کیلۓ آخری حد تک چلا جاتا ہے .

ہم میں سے ہر کوئی امن و سکون اور خوشحالی سے محبت کرتا ہے،چنانچه اس بات سے کچھ ٹھگ افراد فائده اٹھاتےہیں اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لوٹ لیتے ہیں ۔

آپ تصور کیجئے کہ آج کے مہنگائی اور دیگر مشکلات کے دور میں کتنی سختیوں سے گزر کر والدین ایک بچے کوپڑھاتے ہیں، پھر وہ نوکری ڈھونڈتا ہے تو اس سے رشوت مانگی جاتی ہے ، حالانکہ بحیثیت پاکستانی اپنی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمت کا ملنا ہر پاکستانی جوان کا قانونی، انسانی اور پیدائشی حق ہے۔

 نوکری ملنے سے مایوس ہوکر اگر کوئی  باہر جانا چاہتا ہے تو ٹھگ افراد اس سے دھوکہ کرتے ہیں، اگر کوئی جوان  کاروبار کرنا چاہتا ہے تو اس کے پاس سرمایہ نہیں ہوتا، اگر کوئی  نماز پڑھنے  مسجد کو جاتا ہے تو خود کش اسے دھماکے سے اڑا دیتے ہیں،دیانتدار  صحافی بنتا ہے تو اس کی بات کسی سے برداشت ہی  نہیں ہوتی۔

ہمارے جوان ہمارا سرمایہ ہیں، کرپٹ اور ٹھگ لوگ ان کے خوابوں پر پانی پھیرتے ہیں، انہیں ان کے ملک سے متنفر کرتے ہیں،   بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر  کسی کے پیسے لے کر غائب ہو جاتے ہیں  اور تو اور بیشتر ان میں سے غیر قانونی طور پر جوانوں کو  سرحدیں عبور کرواتے ہیں، کئی   لوگ ٹھگوں کے فراڈ کی وجہ سے سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں اور کچھ مارے بھی جاتے ہیں۔ میری اپنی ملت کے دانشور حضرات سے گزارش ہے کہ خدا را اپنی قوم کے جوانوں کی خبر لیجئے، ان کے مسائل سنئیے، ان کی شکایات کا ازالہ کیجئے، انہیں دربدر اور بے روزگار ہونے سے بچائیے اور  ان لوگوں کے خلاف  قانونی کاروائی کے لئے آواز اٹھائیے  کی  جو ہمارے جوانوں سے نوکری کے عوض رشوت مانگتے ہیں، بیرون ملک  ویزے کا نام پر لوٹتے ہیں اور دین کے نام پر دہشت گرد بناتے ہیں۔

 


موضوعات مرتبط: Top News
ٹیگز: اے دانشواران ملت۔۔۔ ابھی تو میں جوان ہوں ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 282 تاريخ : يکشنبه 7 خرداد 1396 ساعت: 18:37