ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے

متن مرتبط با «آشتیان» در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے نوشته شده است

کبھی آئیں ناں آشتیان

  • کبھی آئیں ناں آشتیانمنظور حیدریآئیے آج آشتیان کی سیر کریں۔ سردیوں کا موسم ہے اور برف باری بھی جاری ہے۔ اس دفعہ کچھ زیادہ ہی برفباری ہو رہی ہے ۔ ایران جانے والے ضرور اس شہر کو دیکھیں۔ یہاں ایران و عراق جنگ کے آثار آج بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ قدیمی و تاریخی شہر قم المقدس سے مغرب کی طرف تقریباً ۱۰۲ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کے دامن میں وسیع و عریض کھیت ،اور کھیتوں میں برف ہی برف، جس سمت بھی نگاہ اٹھا کے دیکھیں ایسا لگتا ہے کہ گویا قدرت نے اس پورے علاقے کو سفید لحاف سے ڈھانپ دیا ہے ۔ جی ہاں ! چند دنوں سے وقفے وقفے کے ساتھ مسلسل برف باری کے کیا کہنے ۔ ان دنوں موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارے سیّاحوں نے آشتیان کا رخ کر لیا ہے۔ یہ چھوٹا سا شہر اپنی آب و ہوا اور کچھ دیگر سیاحتی خصوصیات کی وجہ سے اپنا دلکشی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔شہر کے ارد گرد سیاوشان، آھو،ورسان و گرگان جیسے چھوٹے چھوٹے خوبصورت گاوٴں آباد ہیں ۔میرے لئے سب سے دلکش مقام سیاوشان میں موجود حضرت فاطمہ صغریٰ سلام اللہ علیھا کا روضہ ہے۔یہ حضرت فاطمہ معصوم سلام اللہ علیہا قم کی چھوٹی بہن ہیں ۔پورا سال زائرین مختلف جگہوں سے اس بی بی س کی زیارت کے لیے یہاں تشریف لاتے ہیں ۔یہاں روضے پہ آنے والے زائرین کے لیے بہت بہترین انتظامات بھی کیے گئے ہیں، اگر زائرین یہاں رات گزارنا چاہیں تو کمرے بھی دستیاب ہیں۔آشتیان چونکہ اراک(جو کہ ایران کا ایک صنعتی شہر ہے) ، قم اور تہران کے درمیان واقع ہے تو مسافر یہاں سے آتے جاتے یہاں کی مشہور سوغات جسے *فتیر* کہا جاتا ہے اپنے عزیز و اقارب کے لے ضرور لے کے جاتے ہیں۔ فتیر کے ساتھ ساتھ یہاں کا صابن(صابون سنتی) پورے ایران میں مشہور ہے۔یہاں بہت سی جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ , ...ادامه مطلب

  • جدیدترین مطالب منتشر شده

    گزیده مطالب

    تبلیغات

    برچسب ها