تکریم شہدا کانفرنس قم

ساخت وبلاگ


شہدا مکتب میں کیسے تبدیل ہوتے ہیں؟
ایم اے راجپوت

یہ ۴جنوری ۲۰۲۴ کی بات ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کی طرف سے نماز مغربین کے بعد مدرسہ حجتیہ کے شہید مطہری کانفرنس ہال میں تکریم شہدا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ کانفرنس شہید قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے تھی۔ جمعرات کی شب ہونے اور حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے نزدیک ہونے کی وجہ سے کانفرنس کو چار چاند لگ گئے تھے۔کانفرنس کی اہمیّت کے باعث کانفرنس ہال کی کرسیاں کم پڑ گئیں جو کہ حوزہ علمیہ قم کے طلبا کی شہید سلیمانی سے والہانہ عشق و محبت کی علامت ہے۔
اس عظیم الشّان کانفرنس پر میرے قلم اٹھانے کی وجہ اس کانفرنس کے خصوصی خطیب﴿ قم میں مقیم بحرینی طلاب کے حوزہ علمیہ کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمين آقای عبد اللہ دقاق حفظہ اللہ ﴾ کی طرف سے بیان کئے گئے وہ نکات ہیں جو انہوں نے ایک شہید کو مکتب میں تبدیل کرنے کیلئے ضروری بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہید شہادت سے پہلے فقط ایک فرد اور محض ایک شخص ہوتا ہے۔لیکن شہادت کے بعد وہ ایک مکتب میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

لیکن یہ تبدیلی کیسے واقع ہوتی ہے؟

آقای دقاق نے یہ سوال اٹھانے کے بعد فرمایا:

شہید ایک شخص سے مکتب میں خود بخود تبدیل نہیں ہو جاتا بلکہ شہید کے شخص سے مکتب میں تبدیل ہونے کیلئے شہید کے ورثاء ، شہید کی قوم ، شہید کے پیروکاروں اور شہید کے محبّوں کو کچھ اقدامات کرنے پڑتے ہیں، جن کے بعد شہید ایک شخص سے مکتب میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ان اقدامات میں سے پانچ اقدامات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
۱۔ شہید کے ذکر کو زندہ رکھتے ہوئے اس کے افکار، سوچ،نظریات،اقوال اور میدان عمل میں حضور کی نشرو اشاعت اور اسے مختلف طریقوں سے آئندہ نسلوں تک پہنچانا۔
۲۔پہلے اقدام میں بیان شدہ نکات کی نشرو اشاعت اور انہیں آئندہ نسلوں تک پہنچانے کیلئے منظم، مضبوط ،پختہ اور عمدہ پلاننگ کرنا۔
۳۔اس عمدہ ،منظم ،مضبوط اور پختہ پلاننگ کیلئے افرادی قوت کو جذب کرنا ،ان افراد کی مربوطہ تربیت کرنا،ان کیلئے ایسے تعلیمی کورسز کا اہتمام کرنا کہ وہ عمدہ پلاننگ کے اہل ہو جائیں۔
۴۔پلاننگ کرنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے ایسے ادارے بنانا جو ان منظور نظر افراد کی تربیت کر سکیں چونکہ حوزہ علمیہ فقیہ تو بنا سکتا ایسی شخصیات بنا کر معاشرے کے سپرد نہیں کر سکتا۔یونیورسٹی بھی پروفیسر ،ڈاکٹر،انجینئر اور سائنسدان وغیرہ تو بنا سکتی ہے لیکن ایسی شخصیات بنانے سے عاجز ہے ۔لہذا حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے علاوہ ایسے ادارے بنانا بھی ضروری ہیں جن سے تعلیم و تربیت پانے والے شہید عارف حسینی، شہید سلیمانی، شہید عباس موسوی، شہید شیخ احمد یاسین اور شہید نمر بن کر نکلیں۔
۵۔اپنے ادارے ،اپنی تنظیم اور اپنی پارٹی کو شخصی ادارے یا مخصوص لوگوں کی پارٹی کے رنگ میں رنگنے کی بجائے اسے قومی ، ملی و عمومی ادارے اور تنظیم میں تبدیل کرنا۔
آقا صاحب نے ان پانچ اقدامات پر مفصل گفتگو فرمائی اور ہر ایک کی چند مثالوں کے ساتھ وضاحت فرمائی لیکن میں اسی مختصر اشارے کے ساتھ اپنے پاکستانی شہدا کی نسبت ان قدامات کا ایک سرسری جائزہ لینے کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔
ہم نے ہزاروں شہید دئیے جو واقعا زندگی میں ایک شخص ہی تھے لیکن شہادت کے بعد وہ مکتب میں تبدیل ہو سکتے تھے، خصوصا شہدائے پاکستان کے سالار شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی۔
آئیں اور جائزہ لیں:

کیا ہم نے ان شہدا کے خون کے ورثاء،ان کے پیروکاروں،ان کی قوم اور ان کے راستے پر چلنے کا دم بھرنے والے ہونے کی حیثیت سے یہ پانچ اقدامات انجام دئیے؟

کیا ہم نے ان شہدا کی یاد تازہ رکھی؟

کیا ہم نے ان شہدا کے نظریات،افکار اور میدان عمل میں موجودگی کی مثالوں کی نشرو اشاعت کی اور آئندہ نسلوں تک انہیں منتقل کرنے کا مناسب اہتمام کیا؟

اس حوالے سے ہماری پلاننگ کیا ہے؟

اگر ابھی تک پلاننگ نہیں کی تو کیا اب کر رہے ہیں ؟

یا آئندہ کیلئے کسی ایسی پلاننگ کا سوچ رکھا ہے؟

ہماری افرادی قوت کیا ہے؟اس کا کبھی جائزہ لیا ہے ؟

قوم کے کتنے جوانوں کو ہم نے اپنا ہم فکر بنایا ہے؟

کتنے جوانوں کو ان شہدا کا راستہ دکھایا؟

ہم نے جوانوں کی تربیت کیلئے کتنے ایسے ادارے بنائے ہیں جہاں سے ڈاکٹر نقوی، شہید ضیاء الدین اور شہید حسینی جیسے رہبر نکلیں؟اپنے ادارے ،اپنی تنظیم اور اپنی پارٹی کو قومی ،ملی اور عمومی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کیلئے ہم نے کون کون سے اقدامات کئے ہیں ؟

ہم اپنے اٹھائے گئے مذکورہ بالا سوالات کے جوابات قارئین پر چھوڑتے ہیں اور ساتھ یہ چھوٹی سی گزارش بھی ہے کہ یہ کانفرنسز،یہ جلسے ،یہ جلوس ،یہ سیمینار اور یہ مجالس ہماری قوم میں تبدیلی تب لا سکتے ہیں جب ان میں پیش کئے گئے لائحہ عمل کو عملی کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں۔
تکریم شہدا کانفرنس اس وقت نتیجہ خیز ثابت ہو گی جب اس میں بیان کئے گئے اقدامات کو عملی کرنے کی پیہم کوشش کی جائے گی۔ جس طرح ایرانی قوم نے شہید مطہری، شہید بهشتی اور شہید سلیمانی جیسی شخصیات کو مکتب میں تبدیل کیا اس طرح شہید ضیاءالدین، شہید ڈاکٹر نقوی اور شہید قائد جیسی شخصیات کو بھی مکتب میں تبدیل کرنے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جن کے نتیجے میں مکتب شہید ضیاءالدین، مکتب شہید ڈاکٹر نقوی اور مکتب شہید قائد وجود میں آئے جوکہ در واقع وہی مکتب حضرت امام حسین علیہ السلام کا تسلسل ہو گا اور ان شہدا کا مکتب ہر پاکستانی کو حسینی بناتا چلا جائے گا۔
اگر ہم اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم یہ پانچ اقدامات فقط شہید قائد کے متعلق ہی کر لیں اور انھیں شہید قائد سے مکتب قائد میں تبدیل کر دیں ۔

ہمیں جوائن کیجئے

پسندیدہ ترین

ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 39 تاريخ : يکشنبه 17 دی 1402 ساعت: 14:37