آج کی بات

یہ الفاظ سپردِ قرطاس کرتے ہوئے راقم تہران میں موجود ہے۔دمِ تحریر حضرت امام خمینی رح کے مزار پر مخلوق خدا کا ہجوم ہے۔ رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای خطاب فرما رہے ہیں۔

انہوں نے اب تک تین موضوعات پر بات کی ہے: مسئلہ فلسطین, شہادت ڈاکٹر رئیسی اور ہمراہان, ایران کے صدارتی انتخابات۔

قضیہ فلسطین پر رہبر نے اپنا دوٹوک موقف پیش کیا کہ مقاومت کی جیت یقینی ہے، اس حوالے سے آپ نے کچھ نکات، مغربی تجزیہ نگاروں کے نکتہ نظر سے بھی پیش کیے۔

اس کے بعد شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے متعلق فرمایا:

"میرا دل رئیسی کیلیے جلتا ہے چونکہ رئیسی کی زندگی میں بعض لوگ ٹی وی اور اخبارات میں ایک لفظ ان کی خدمات اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کے حوالے سے کچھ کہنے اور لکھنے کیلیے تیار نہیں تھے لیکن اُن کی شہادت کے بعد اب وہ قوم کے سامنے حقائق بیان کرنے لگے ہیں۔ وہ بعض اوقات میرے پاس آکر ایسے دوستوں کا گلہ کیا کرتے تھے"

انتخابات سے متعلق آپ نے فرمایا کہ الیکشنز کے ایام میں اخلاق کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

منظوم ولایتی
٣جون ٢٠٢۴ء
قم المقدسہ، ایران


افکار و نظریات: google, daily, Voice, tv