موسّسہ جہانی نورالقرآن

ساخت وبلاگ

آج کی بات۔۔۔

موسّسہ جہانی نورالقرآن میں ایک تقریب
تحریر: منظوم ولایتی


اس وقت موسّسہ جہانی نورالقرآن قم المقدس میں کچھ خاص دوست جمع ہیں۔ جمع ہونے کی وجہ ہمارے استاد محترم ڈاکٹر نذر حافی صاحب کے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب ہے۔ تقریب کا عنوان "تجلیل و تکریمِ استاد نذر حافی" رکھاگیا ہے۔اس میں تقریباً سبھی آشنا چہرے ہیں ، کچھ نئے آشنا اور کچھ پرانے۔ قبلہ محمد علی شریفی صاحب بھی تشریف لا چکے ہیں۔ ایک دو احباب نے عید غدیر کے ایام کی مناسبت سے منقبت بھی پڑھ لی ہے۔ شرکاءِ نشست نے جہاں ڈاکٹریٹ کے مقالے کے کامیاب دفاع پر نذر حافی صاحب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا وہیں اپنے تعلیمی سفر کے تجربات بھی بیان کئے۔

ایسے میں سید علی کمیل گردیزی صاحب کو کیسےگفتگو کی دعوت نہ دی جاتی۔ سو منتظمِ محفل ہونے کے ناتے ہم نے انہیں دعوتِ سخن دی۔ انہوں نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہارکرتے ہوئے اُستادِ محترم کو ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس موقع پر محترم شریفی صاحب نے تحقیق کی اہمیت اور اس سلسلے میں اپنی اور استاد محترم کی کاوشوں کا ذکر کیا۔ ان کی گفتگو گویا تحقیق کے میدان میں ماضی کی حسین یادداشتوں اور جدوجہد پر مبنی ایک دستاویزی فلم تھی۔ اس موقع پر برادر کرامت علی جعفری، محترم ثاقب حسن، رائٹر سید قمر نقوی، قبلہ سید ناصر حسینی ، برادر رفیق انجم اور منظور حیدری صاحب نے بطورِ خاص سوال و جواب بھی کئے۔

موسّسہ جہانی نورالقرآن قم المقدس کے مسئول محترم سید شرافت حسینی نے اپنی خاموش مزاجی کو توڑتے ہوئے اُستاد شناسی اور اُستاد کی اہمیت کے بارے میں انتہائی دلکش اور مختصر گفتگو کی۔یوں سلسلہ کلام استاد محترم حافی صاحب تک پہنچا۔ انہوں نےاپنی گفتگو کو ہدف کی اہمیت کو پہچاننے اور فضولیات سے بچنے تک محدود رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حقیقی مسئلہ معاشی غربت نہیں بلکہ علمی فقرہے۔ اگر علمی فقردور ہوجائے تو معاشی فقربطریق احسن ختم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ علم کا حصول جتنا لازم ہے اس علم کی تبلیغ اور نشرواشاعت بھی اسی قدر لازم ہے۔

آخر میں آپ نے کہا کہ ہمیشہ تخصّصی کام کرنا سیکھیں۔دو چار الفاظ اِدھر اُدھر سے جمع کر کے تحقیق یا تقریر کے نام سے ایک ملغوبہ پیش کرنا کوئی تحقیقی کام نہیں۔ جس شعبہ زندگی میں بھی ہیں یہ سوچ کر کام کریں کہ اگر میں اِس فیلڈ میں نہ ہوتا تو پھر میں تحریر کیسے لکحتا اور تقریر کیسے کرتا۔اب جب آپ کسی خاص شعبے میں ہیں تو آپ کے بیان اور تحریر میں اُس شعبے کا تضصصی اثر ضرور نظر آنا چاہیے۔

آخر میں انہوں نے اس محبت کے اظہار پر تمام احباب کا اور خاص طور پر موسّسہ جہانی نورالقرآن کےمسئول سید شرافت حسینی صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے کہ راقم الحروف نے اس نشست میں نظامت کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔

فیڈ بیک

ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے...
ما را در سایت ہسپتالوں کی حالت زار، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : 6voiceofnation7 بازدید : 5 تاريخ : پنجشنبه 7 تير 1403 ساعت: 14:30